現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

آپ کو شہر پسند ہے یا گاؤں؟

مجھے گاؤں پسند ہے۔

اچھا، واقعی!

کیوں؟

مجھے گاؤں کی زندگی زیادہ پسند ہے۔

لوگ تو شہر جانا پسند کرتے ہیں۔

گاؤں کی زندگی میں سکون ہی سکون ہے۔

سکون تو شہر میں بھی مل سکتا ہے۔

مجھے شہر کا سکون عارضی لگتا ہے۔

کیا مطلب ہے آپ کا؟

شہر میں لوگ بے سکونی کا شکار رہتے ہیں۔

اور گاؤں کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا؟

گاؤں کے لوگ اپنے حال میں خوش رہتے ہیں۔