現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

مستقبل میں تم کیا کرنا چاہتی ہو؟

میری خواہش ہے کہ ڈاکٹر بنوں۔

ڈاکٹر بننے کا خیال کیسے آیا؟

مجھے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے۔

تم ڈاکٹر کیوں بننا چاہتی ہو؟

میری خواہش ہے کہ لوگوں کی خدمت کروں۔

یہ تو بہت اچھی خواہش ہے۔

میں چاہتی ہوں کہ غریبوں کا مفت علاج کروں۔

بہت خوب!

میری دعا ہے تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو۔

جی، شکریہ۔