現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

اگلے ہفتے میں پاکستان جا رہا ہوں۔

اچھا، کتنے دنوں کے لیے جا رہے ہیں ؟

میں ایک ماہ کے لیے جا رہا ہوں۔

پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر ضرور کیجیے گا۔

جی ہاں،

میں شمالی علاقے ضرور دیکھوں گا۔

شمالی علاقوں میں گلگت، ہنزہ اور چترال ضرور جائیے گا۔

جی ہاں، ضرور۔

ایک بات کا خاص خیال رکھیے گا۔

جی، فرمائیے؟

وہاں خواتین کی تصویریں بغیر اجازت مت کھینچیے گا۔

جی بہتر۔

میں اس بات کا خیال رکھوں گا۔

سفر کے دوران کھانے پینے میں احتیاط کیجیے گا۔

جی ہاں، بالکل۔

میں اس بات کا بھی خیال رکھوں گا۔