現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

ارے، تم آج بھی کتب خانہ جا رہی ہو؟

جی ہاں۔

کتب بینی میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

بہت اچھا مشغلہ ہے۔

جی ہاں۔

تمھیں کتب بینی کا شوق کیسے ہوا؟

مجھے بچپن ہی سے شوق ہے۔

تم کون سی کتابیں پڑھتی ہو؟

میں ہر قسم کی کتابیں پڑھتی ہوں۔

پسندیدہ موضوع کیا ہے؟

ادب میرا پسندیدہ موضوع ہے۔

کتب بینی سے تمھیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟

کتب بینی سے علم میں اضافہ ہوتا ہے ۔

جی ہاں،

واقعی تم نے درست کہا۔