現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

کیا تم احمد کو جانتی ہو؟

یاد نہیں۔

اُس کا حلیہ بتاؤ۔

وہ لمبے قد کا ہے اور اس کا رنگ گورا ہے۔

کیا اس کی آنکھیں بھوری ہیں؟

جی ہاں۔

اور چھوٹے چھوٹے بال ہیں۔

اچھا اچھا، اب یاد آیا۔

وہ کیسا ہے؟

کافی موٹا ہو گیا ہے!

اور تمھاری دوست آجکل کیا کر رہی ہے؟

کون سی دوست؟

وہ چھوٹے قد کی دبلی پتلی سی۔

اچھا، شازیہ۔

وہ آج کل ٹی۔ وی۔ میں کام کر رہی ہے۔