現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

آج ہم کیا بنا رہے ہیں؟

آج ہم آملیٹ بنائیں گے۔

آملیٹ بنانے کی ترکیب کیا ہے؟

آملیٹ بنانا بہت آسان ہے۔

جی، بتائیے؟

سب سے پہلے انڈا پھینٹ لیں۔

ٹھیک ہے۔

پھر اس میں لال مرچ اور تھوڑا سا نمک ڈالیں۔

اچھا، ٹھیک ہے۔

پھر؟

تھوڑی سی پیاز اور ہری مرچ بھی کاٹ کر ڈالیں۔

اس کے بعد کیا کریں؟

سب چیزوں کو انڈے میں اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اور پھر؟

پھر فرائ پان میں گرم تیل میں تل لیں۔

آملیٹ تیار ہے۔

یہ تو بہت آسان ہے۔

میں ضرور بناؤں گی۔