現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

مجھے صبح ٹھیک سات بجے اُٹھا دینا۔

اچھا، ٹھیک ہے۔

میرا نیلا سوٹ بھی استری کردینا۔

جی، بہتر۔

آپ فکر نہ کیجیے۔

کل دوپہر کا کھانا مت دینا۔

ٹھیک ہے۔

اور ہاں، صبح میرے لیے ہلکا ناشتہ تیار کرنا ۔

جی، بہتر۔

کل میں مصروف ہوں۔

بچوں کو اسکول سے تم لے لینا۔

ٹھیک ہے۔

کل میں اسکول چلی جاؤں گی۔