現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

اتنی سردی میں کہاں جا رہے ہو؟

فٹ بال کھیلنے جا رہا ہوں ۔

باہر مت جاؤ ۔

کل ہی تمہارا بخار اترا ہے ۔

لیکن آج اہم میچ ہے ۔

میرا کھیلنا ضروری ہے ۔

اچھا ۔۔۔ مگر دیکھو احتیاط کرنا ۔

جی ہاں ، میں خیال رکھوں گا ۔

مخالف کھلاڑی سے لڑنا مت ۔

جی بہتر ، میں پُوری کوشش کروں گا ۔

وعدہ کرو کھیلتے ہوئے غصہ نہیں کرو گے ۔

میں وعدہ کرتا ہوں۔

ٹھیک ہے ۔

واپس آنے میں دیر نہ کرنا ۔

جی بہتر ۔