現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

کہاں جا رہے ہو؟

دوست سے ملنے جا رہا ہوں۔

اچھا۔

دیکھو، احتیاط سے جانا۔

آپ فکر مت کیجیے۔

اور ہاں، شام سے پہلے گھر واپس آ جانا۔

جی، شام تک آ جاؤں گا۔

باہر بہت ٹھنڈ ہے۔

گرم جیکٹ پہن کر جاؤ۔

یہ سویٹر ٹھیک ہے۔

بہت سردی ہے۔

سویٹر کے اوپر جیکٹ بھی پہنو۔

اچھا، ٹھیک ہے۔

واپسی پر میری دوا بھی لیتے آنا۔

جی، بہتر۔

میں جا رہا ہوں،

خدا حافظ۔

اپنا خیال رکھنا۔

خدا حافظ۔