現在、この言語ではこのステップは学習できませんので、次のステップに進んでください。

آپ صبح کس وقت اٹھیں گے؟

صبح چھہ بجے اٹھوں گا۔

اچھا۔

اور ناشتہ کب کریں گے؟

پونے سات بجے ناشتہ کروں گا۔

آپ ہوائ اڈے کے لیے کتنے بجے روانہ ہوں گے؟

میں صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پرجاؤں گا۔

اور ہوائ اڈّے کتنے بجے تک پہنچیں گے؟

ہوائ اڈّے ساڑھے دس بجے تک پہنچ جاؤں گا۔

جاپان کس وقت پہنچیں گے؟

جاپان صبح ڈیڑھ بجے پہنچوں گا۔