LANG HOME

禁止する

Back
  • اتنی سردی میں کہاں جا رہے ہو؟
  • فٹ بال کھیلنے جا رہا ہوں ۔
  • باہر مت جاؤ ۔
  • کل ہی تمہارا بخار اترا ہے ۔
  • لیکن آج اہم میچ ہے ۔
  • میرا کھیلنا ضروری ہے ۔
  • اچھا ۔۔۔ مگر دیکھو احتیاط کرنا ۔
  • جی ہاں ، میں خیال رکھوں گا ۔
  • مخالف کھلاڑی سے لڑنا مت ۔
  • جی بہتر ، میں پُوری کوشش کروں گا ۔
  • وعدہ کرو کھیلتے ہوئے غصہ نہیں کرو گے ۔
  • میں وعدہ کرتا ہوں۔
  • ٹھیک ہے ۔
  • واپس آنے میں دیر نہ کرنا ۔
  • جی بہتر ۔

© 東京外国語大学