LANG HOME

提案する

Back
  • اگلے ہفتے میں پاکستان جا رہا ہوں۔
  • اچھا، کتنے دنوں کے لیے جا رہے ہیں ؟
  • میں ایک ماہ کے لیے جا رہا ہوں۔
  • پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر ضرور کیجیے گا۔
  • جی ہاں،‏
  • میں شمالی علاقے ضرور دیکھوں گا۔
  • شمالی علاقوں میں گلگت، ہنزہ اور چترال ضرور جائیے گا۔
  • جی ہاں، ضرور۔
  • ایک بات کا خاص خیال رکھیے گا۔
  • جی، فرمائیے؟
  • وہاں خواتین کی تصویریں بغیر اجازت مت کھینچیے گا۔
  • جی بہتر۔
  • میں اس بات کا خیال رکھوں گا۔
  • سفر کے دوران کھانے پینے میں احتیاط کیجیے گا۔
  • جی ہاں، بالکل۔
  • میں اس بات کا بھی خیال رکھوں گا۔

© 東京外国語大学