LANG HOME

手段についてたずねる

Back
  • آج ہم کیا بنا رہے ہیں؟
  • آج ہم آملیٹ بنا‏ئیں گے۔
  • آملیٹ بنانے کی ترکیب کیا ہے؟
  • آملیٹ بنانا بہت آسان ہے۔
  • جی، بتائیے؟
  • سب سے پہلے انڈا پھینٹ لیں۔
  • ٹھیک ہے۔
  • پھر اس میں لال مرچ اور تھوڑا سا نمک ڈالیں۔
  • اچھا، ٹھیک ہے۔
  • پھر؟
  • تھوڑی سی پیاز اور ہری مرچ بھی کاٹ کر ڈالیں۔
  • اس کے بعد کیا کریں؟
  • سب چیزوں کو انڈے میں اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اور پھر؟
  • پھر فرائ پان میں گرم تیل میں تل لیں۔
  • آملیٹ تیار ہے۔
  • یہ تو بہت آسان ہے۔
  • میں ضرور بناؤں گی۔

© 東京外国語大学